سرباز(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ کی صبح سرباز شہر میں ایک رہائشی مکان میں آگ لگنے سے ایک بلوچ بچہ جاں بحق ہوا۔

 اس بچے کی شناخت “امیر ارسلان ولد اکرم بتائی گئی ہے جو کہ سرباز شہر کے مرکز قلات کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

 اس گھر میں آگ لگنے کی صحیح وجہ کے بارے میں خبر کے ترتیب دینے تک کوئی معلومات نہیں ہے لیکن بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آگ تیل کے لیمپ کی وجہ سے لگی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اس رہائشی مکان میں جو کہ تھانے کے ساتھ واقع ہے، آگ لگنے کے بعد بہت سے مالی نقصانات ہوئے۔