پنجشنبه, سپتمبر 26, 2024
Homeخبریںسرباز شہر میں مولوی فضل رحمان کوہی کی ثالثی سے دو قبیلوں...

سرباز شہر میں مولوی فضل رحمان کوہی کی ثالثی سے دو قبیلوں کا صلح

سرباز ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز بلوچ عالم دین اور پشامگ مسجد کے امام مولوی فضل رحمان کوہی کی ثالثی سے، جو مشہد کی وکیل آباد جیل میں اپنی قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور اس وقت ایک ہفتے کی رہائی پر ہیں، دو قبیلوں نے “آسکانی اور “سپاہی نے ایک دوسرے کے ساتھ صلح اور سمجھوتہ کیا۔

 

واضح رہے کہ ان دونوں قبیلوں کا یہ دیوان (بلوچی امن) سرباز شہر کے علاقے مورتان کی مسجد میں مولوی فضل الرحمان کوہی اور دونوں قبیلوں کے عمائدین اور معتمرین کی موجودگی میں منعقد ہوا۔ جس بلوچی دیوان میں دونوں قبیلوں کے عمائدین مولانا کوھی کے سامنے عہد کر لیا کہ وہ آئندہ آپس میں جنگ نہیں کرکے امن سے رہیں گے ـ

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز