سرباز ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کی شام کجوم گاؤں کے قریب دریائے سرباز کے کنارے واقع باغات میں آگ لگ گئی اور ان میں سے بہت سے کھجور جل کر خاکستر ہو گئے۔
آگ لگنے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم گرمی کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی کھجور کے درختوں میں آگ لگ گئی اور حالیہ برسوں میں بعض اداروں اور افراد کی غیر ذمہ داری اور چیزوں کی غلط استعمال نے بلوچستان کے مختلف علاقوں کے کسانوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے مقامی لوگوں نے آگ پر کچھ حد تک قابو پایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بلوچستان کے مختلف شہروں کے کھجوروں میں اچانک آتشزدگی سے کئی کسانوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ ایرانی حکومت طرف سے ایک خاص منصوبہ کے تحت بلوچستان کے کسانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔