{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

سرباز(ہمگام نیوز ) سرباز میں بروز ہفتہ کی شام پولیس فورس کی جنرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر اور پولیس فورس سے وابستہ کئی عسکری تنظیموں کے ہیڈ کوارٹر سے سو میٹر کے فاصلے پر بندوق برداروں کی فائرنگ سے دو بھائی جانبحق ہوگئے ۔

 ان شہریوں کی شناخت “یونس میر بلوچزہی” اور “وحید میر بلوچزہی” دونوں کا ایک دوسرے سے برادرانہ رشتہ ہے اور ان کا تعلق سرباز شہر کے مرکز قلات سے بتایا جاتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق رات گیارہ بجے کے قریب مسلح افراد نے ان دو افراد کی دکان پر فائرنگ کی جو کہ پولیس فورسز کی جنرل کمانڈ کی پوسٹ اور ہیڈ کوارٹر سے 100 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جس کے بعد دونوں کو گولی مار دی گئی۔ طبی مراکز میں منتقل ہونے سے پہلے وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال نامعلوم مسلح افراد نے اس دکان پر فائرنگ کر کے اس کو نقصان پہنچایا تھا تاہم اس کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔