سرباز (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق آج اتوار کو سرباز شہر میں واقع مگ گاؤں سے قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
اس شخص کی شناخت 20 سالہ ثناء اللہ غلام زہی ولد تاج بخش ہے جو کہ سرباز کے گاؤں مگ کا رہائشی ہے ۔
ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً 11:00 بجے، سرباز میں کے گاؤں مگ میں قابض ایرانی اطلاعات کے اہلکار جو کہ سادہ لباس میں ملبوس تھے ، ثنا اللہ
کو عدالتی حکم نامہ پیش کیے بغیر یا الزام کی وضاحت کیے بغیر گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔
رپورٹ کے لکھے جانے تک اس شہری کی گرفتاری کی وجہ، الزامات اور اس کی قسمت کے بارے میں تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔