سرباز (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق سرباز تا راسک محور پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرباز تا راسک ایکسز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ مصطفی محمود زہی ولد نور محمد ساکن خاش جانبحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ ایک کار کے ساتھ سرباز محور سے راسک جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وہ جاں بحق ہو گیا۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔