سرباز(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز منگل پانچ بلوچ طلباء جو اسکول سروس نہ ہونے کی وجہ سے ایندھن بردار گاڑی کے ذریعے اسکول جانے پر مجبور تھے، حادثے میں گاڑی الٹنے سے زخمی ہوگئے۔

 رپورٹ موصول ہونے تک ان طلباء کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اسکول بس سروس نہ ہونے کی وجہ سے ان طلباء کو سائپا ایندھن بردار گاڑی کا استعمال کرتے ہوئے اسکول جانا پڑا جو سرباز شہر کے گاؤں گونگان کی سرحد کے قریب الٹ گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ زخمی طلباء کو ایرانشہر کے خاتم اسپتال لے جایا گیا۔

 واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حکام کی نااہلی اور سکول بس سروسز کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ طلباء پر بھاری اخراجات کی وجہ سے وہ ایندھن بردار گاڑیوں سمیت ہر گزرنے والی گاڑیوں کو روک کر م سکول جانے پر مجبور ہیں جس سے حادثات سے ان کے جانوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔