سرباز(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سرباز کور میں ڈوب کر دس سالہ بچی جانبحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز کور میں ایک دس سالہ بچی رقیہ ولد عبدالحمید ساکن پارود سرباز کور میں ڈوبنے سے جانبحق ہوگئی ۔ تاہم اس کی ڈوبنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکے ۔

 واضح رہے کہ بلوچستان میں فیملیز کے آرام کے لیے پارکس جیسی تفریحی سہولیات موجود نہیں ہیں اور موسم گرم ہونے کی وجہ سے لوگ سیر و تفریح ​​کے لیے دریاؤں اور ندیوں کے کنارے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بارش اور سیلاب سے یہ واقعات رونما ہوتے ہیں۔