Homeخبریںسردار مری کا وارث ایک پارٹی نہیں پوری قوم ہے۔ بلوچ سالویشن...

سردار مری کا وارث ایک پارٹی نہیں پوری قوم ہے۔ بلوچ سالویشن فرنٹ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں بی این ایم کے گزشتہ دنوں کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ دنوں بی این ایم نے اپنے ایک بیان میں تاثر دیتے ہوئے کہاکہ بلوچ قومی رہنماءخیر بخش کے بعد بلوچ تحریک آزادی کو بی این ایم اور بی ایس او نے جاری رکھتے ہوئے اسے منظم انداز میں آگے لے جارہے ہیں بی این ایم کی جانب سے خود کو سردار مری کے اکیلے اصل سیاسی اور فکری وارث قرار دینے کی بار ہا کوشش فکر خیر بخش کو موروثی اور گروہی بنانے کی دانستہ کوشش ہے سردار مری کا وارث ایک خاندان ایک پارٹی ایک تنظیم یا ایک قبیلہ نہیں بلکہ ہر بلوچ آزادی پسند سردار مری کے فکر کاوارث ہے اس کی فکر و فلسفہ غیر معمولی کردار و عمل تمام بلوچ قوم کے لئے ایک انقلابی ورثہ سے کم نہیں ہے اسے ایک پارٹی تک محدود رکھنا اس کے فکر سے تضاد ہے کسی قومی رہنماءکے فکر کا وارث ایک فرد یا ایک پارٹی نہیں ہوتا بلکہ آزادی انصاف اور انسانیت کی جنگ میں جورہنماءورثہ کے طور پر جو فکر اور فلسفہ وراثت کے طور پر چھوڑتی ہے اس کی وارث کوئی بھی شخص بن سکتا ہے اگر وہ اس فکر پر کاربند رہ کر جدوجہد جاری رکھتا ہے ترجمان نے کہاکہ سردار مری کے زندگی میں بی ایس او کی جانب سے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو ختم کرنے کی خیر بخش مری کی اپیل کو بی ایس او اور بی این ایم کی جانب سے جس مضحکہ خیزی کے ساتھ مسترد کرتے ہو ئے پاکستانی برانڈ کی انسانی حقوق کی ڈھکوسلہ تنظیموں کی اپیل پر بھوک ہڑتال ختم کردی جبکہ بلوچ نیشنل فرنٹ کو توڑنے اور تقسیم کرنے اور دیگر اتحادیوں کو فرنٹ سے علیحدہ کرنے کے حوالہ سے نواب مری کے تحفظات کو نظر انداز کرتے ہوئے بی این ایم اور ان کے فرقہ پرست گروہ نے فرنٹ کے حوالہ سے سردار مری کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا یا انہیں پارٹی تنظیموں کے جانب سے متعدد بار سردار مری کو قبائلی شخصیت تک پکارا گیا جبکہ اب نواب مری کے وفات کے بعد بی این ایم خود کو نواب مری کا جانشین اور سیاسی وارث ظاہر کرکے پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کررہے ہیں اور عوام کے سامنے خود کو نواب مری کا حقیقی پیرو کار ظاہر کرکے پنی کمزوریوں نا اہلیوں اور گروہی رویوں کو تحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں ترجمان نے کہاکہ بی این ایم شال زون کی جانب سے فکر خیر بخش مری کانفرنس پر انہی لوگوں نے اعتراضات اٹھائے اور بی این ایم کے پلیٹ فارم پر فکر خیر بخش کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ کئی بار بی این ایم کی جانب سے پارٹی کی جانب سے جاری پمفلٹس میں نواب مری کے فکری و عملی رہنمائی کے جملوں تک اعتراض کیا گیا لیکن آج وہ سردار مری کا انفرادی وارث ہونے کے دعوی کرکے رائے عامہ کو مغالطے میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں یہ سب تاریخ کا حصہ ہے معروضی سچائی اور حقائق کو کھبی بھی نہیں چھپائی جاسکتی ترجمان نے کہاکہ سردار مری کا کردار بلوچ قومی جدوجہد کے لئے ایک سنگ میل ہے وہ ایک فرد نہیں بلکہ ایک سوچ کانام ہے وہ اپنے پختہ انقلابی قومی نظریات و کردار کی وجہ سے پورے بلوچ کے لئے آئیڈیل کی حیثیت رکھتا ہے ان کی سوچ اور جدوجہد نے بلوچ تاریخ کے صفحات کو مزید روشن اور سنہرا کردیاہے ان کی تاریخی کردار اور نظریات قابل تقلید ہے وہ کسی دادتحسین سے بالاتر ہر عملی آزمائش سے نبرد آزماہوکر بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کی تاریخی فریضہ کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا

Exit mobile version