کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستام کے چار مختلف علاقوں میں فائرنگ کے چار مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میر عابد بادینی جاں بحق مرحوم ٹکری جیلانی کے چھوٹے بھائی تھے۔

لسبیلہ میں رات گئے بیلہ میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار شدید زخمی ہوا جسے کراچی منتقل کیا گیا ۔ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ مسلح افراد اہلکار کے سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

خضدار کی تحصیل وڈھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق خضدارکی تحصیل وڈھ کے علاقے سارونہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت کامران مری کے نام سے ہوئی۔ جس کی عمر 27 سال بتائی جاتی ہے۔ لیویز واقع سے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

تمبو میں خان کوٹ کے علاقے میں فائرنگ ایک شخص قتل ملزم فرار پولیس کے مطابق خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدود حکیم ڈپ کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالنبی لاشاری کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔