یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںسندھودیش: پاکستان آرمی کا گاؤں پر حملہ،6 افراد کی شہادت کی اطلاعات

سندھودیش: پاکستان آرمی کا گاؤں پر حملہ،6 افراد کی شہادت کی اطلاعات

نواب شاہ (ہمگام نیوز) سندھودیش کے شہر سکرنڈ ک قریب ماڑی جلبانی گاؤں میں رینجرز اور پولیس نے لوگوں پر شدید فائرنگ کی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اب تک چھ افراد شہید ہوچکے ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

واضع رہے کہ ماڑی جلبانی گاؤں میں ایس یو پی کے سرگرم رکن حاجی رجب جلبانی کے گھر پر آئے روز چھاپہ پڑے ہیں اور ہر بار گاؤں والوں کی مزاحمت پر قابض فوج پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئے ہے۔

ریاستی اداروں نے کئی بار رجب جلبانی کو جبری لاپتہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہر بار مقامی لوگوں کی طرف سے شدید مزاحمت کی وجہ سے خفیہ ایجنسیوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم اس بار ریاستی اداروں کے اہلکار گاؤں میں آتے ہی مقامی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کرگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس بار سیدھی فائرنگ کے نتیجے میں عام دیہاتی لوگوں کو گولی مار کر شہید کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے جب ہم نے فائرنگ کی آواز سنی تو ہم باہر نکلے ہم نے دیکھا رینجرز اور پولیس لوگوں پر گولیاں برسا رہے جو بھی ان کے نظروں میں آتا ان پہ فائرنگ کیجارہی ہے۔

ایک اور عینی شاہد عبدل جبار نے کہا کہ ہم اپنے گھروں میں بیٹھے تھے کہ اچانک سے پولیس اور رینجرز کے دس سے بارہ گاڈیوں نے گاؤں کو گھیرے میں لیکر حملہ کیا۔ ہمیں نہیں پتہ کہ وہ ایسا کیوں کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دو لوگ میرے سامنے گولی لگنے سے شہید ہو گئے اور ایک زخمی کو ہم اٹھا کر ہسپتال لے آئے ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا کے فائرنگ کی زد میں خواتین اور بچے بھی آئے ہیں جس سے مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔

دوسری جانب (وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکرنڈ کے قریب گاؤں “ماڑی جلبانی” میں پاکستانی رینجرز کے حملے میں 6 سندھی مزدوروں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں سندھ میں پاکستانی ریاست کے وحشیانہ آپریشن اور سندھیوں کے قتل عام کا نوٹس لیں۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے سندھی عوام سے اپیل کی وہ سڑکوں پر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز