سنندج ( ہمگام رپورٹ ) اطلاعات کے مطابق سنندج سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ شہری امید حسنی کو گرفتاری کے چند گھنٹے بعد آئی آر جی سی فورسز کے تشدد اور ناقابل بیان تشدد کی وجہ سے شہید ہوگیا ـ انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق جمعرات 17 نومبر 2022 کو سنندج کا ایک 22 سالہ شہری امید حسنی نامی شخص پاسداران انقلاب کے ہاتھوں تشدد کے بعد دم توڑ گیا۔ سنندج کے توحید اسپتال کے ایک باخبر ذریعے کے بیان کے مطابق، IRGC فورسز نے امید حسنی کی بے ہوش جسم کو توحید اسپتال منتقل کیا تھا، لیکن منتقلی کے بعد وہ چل بسے تھے ـ اس کے چند گھنٹوں کے بعد ایرانی فوج کے دستے گھر والوں کو بغیر کسی اطلاع کے لاش کو اغوا کر لیتے ہیں۔ اس ذریعے نے بتایا کہ گارڈز فورسز نے طبی عملے میں سے کسی کو امید حسنی کی لاش کی تصاویر لینے کی اجازت نہیں دی، جسے سر اور گردن میں شدید ضربیں لگائی گئی تھیں۔ ہینگاؤ کو بتایا گیا ہے کہ امید حسنی کی لاش 27 نومبر بروز جمعہ شام کو سنندج کے بہشت محمدی قبرستان میں آرمی کی نگرانی میں دفن کی گئی اور اس کے خاندان کے صرف دو افراد موجود تھے۔