یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںسوئی اجلاس میں حکم دیا گیا ہے کہ مزید 8 دن علاقے...

سوئی اجلاس میں حکم دیا گیا ہے کہ مزید 8 دن علاقے محاصرے میں ہوں گے: شیرمحمدبگٹی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں کور کمانڈر آصف غفور اور آئی جی ایف سی بلوچستان کی زیر نگرانی اجلاس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کے دوران ڈیرہ بگٹی میں مسلح افواج کو ایک اور فوجی آپریشن کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا گیا جو ممکنہ طور پر 8 دن تک علاقے کو گھیرے میں لے لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فورسز کو کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی بلوچستان نے مزید فوجی امداد بشمول بھاری ہتھیاروں سے لیس گاڑیوں اور بڑی تعداد میں اہلکاروں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ فورسز پہلے ہی ڈیرہ بگٹی میں اپنی 3 دن کی فوجی جارحیت میں ایک درجن سے زائد افراد کو اغوا کر چکی ہے، متعدد مقامی لوگوں کے قیمتی سامان اور مویشی لوٹ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز