سوئی (ہمگام نیوز ) سوئی سے کراچی جانے والی 36 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کے شہر تنگوانی کے علاقے ڈیرہ سرکی چوک کے قریب 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکے سے اڑا دیا جس کے بعد کراچی سمیت اندرون سندھ کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی۔ تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم قبول نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی اس نوعیت حملے آزادی تنظیموں قبول کرتے آئے ہیں۔ حال ہی گزشتہ چند دنوں سے آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل ٹی نے سوئی کے مقام اس طرح دو واقعات کی ذمہ داری قبول کیے ہیں۔