ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) سوئی میں بھائیوں کے درمیان معمولی تکرار پر فائرنگ سے دنوں جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق بدھ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی پر بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا ۔
چند لمحے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی لیویز کے مطابق جاں بحق ہو نے والوں میں باجل خان بگٹی اور افضل خان بگٹی شامل ہے۔
ریسکیو حکام نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔














