سوراب (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے 12 افراد کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین کا دھرنا دو مقامات پر مرکزی شاہراہ پر جاری ہے ، لواحقین نے شدید سردی میں گذشتہ شب شاہراہ پر گذاری ۔ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے، ادھر زہری میں بازار میں میں بھی گذشتہ روز سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے جہاں دکانداروں نے رضاکارانہ اظہار یکجہتی کے طور پر اپنی دکانیں بند کر رکھی ہیں.
لواحقین کا مطالبہ ہے فورسز درندگی کا نوٹس لیکر ہمارے پیاروں کو بازیاب کرا لیا جائے۔
اگر نہیں تو احتجاج دھرنا ،شاہراہ بند رہیں گے ۔