اسٹاک ہوم( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عورتوں کے حقوق کی تنظیم وائس آف بلوچستان وومن ( برمش )نے سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں قابض ایرانی حکومت کے ہاتھوں بلوچ شہریوں کی پھانسی کے خلاف ایک مظاہرہ کیا۔اور عالمی برادری سے اپیل کی وہ اس ایرانی مظالم کے خلاف آواز اٹھائے اور ایران کی بڑھتی ہوئی اس مظالم کو روک دے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بلوچستان سمیت ایرانی گیارہ جیلوں میں دو خواتین سمیت 30 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے۔