Homeخبریںسکیورٹی فورسز کی گاڑی بم دھماکہ ایک ہلاک گاڑی تباہ

سکیورٹی فورسز کی گاڑی بم دھماکہ ایک ہلاک گاڑی تباہ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بولان کے علاقے میں روڈ کلیئر کرنے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑی کی قریب بم دھماکہ ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک گاڑی تباہ ہوگئی سیکورٹی فورسز نے مارگٹ کے علاقے آپریشن 10بہ گنا ہ بلوچ فرزند کواغواء کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے مار واڑ میں روڈ کلیئر کرنے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی راستے پر جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے بچائی گئی بارودی سرونگ پر گاڑی آنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے گاڑی تباہ اور اس میں سوار سیکورٹی اہلکار محمدخان ہلاک ہوگیا دریں اثناء سیکورٹی فورسز نے بولان کے علاقے مارگٹ میں آپریشن کرتے ہوئے دسبہ گناہ بلوچ فرزندوں کو حراست میں لیا نامعلوم مقام پر منتقل کردیا 

Exit mobile version