سیب و سوران(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز ہفتہ کو سیب و سوران کے علاقے پسکوہ میں نامعلوم مسلح افراد اور قابض ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سیب و سوران کے علاقے پسکوہ میں مسلح افراد اور قابض ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
مزید رپورٹ کے قابض ایرانی فورسز ایک پیجوٹ گاڑی میں سوار تھے جو کہ سادہ لباس میں ملبوس تھے ۔
تاہم رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس جھڑپ میں جانی نقصان اور تفصیلات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس پہلے چند گھنٹے قبل زاہدان شہر میں واقع کورین سیکٹر میں مسلح افراد اور سرجنگل چوکی کے فورسز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔