کوئٹہ (ہمگام نیوز) سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کو مسمار کرنا بلوچوں کی تاریخ اور ادب کو مسخ کرنے کی مترادف ہے۔ بلوچ وومن فورم کی مرکزی ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کو حکومت کی طرف سے گرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کو بلوچ تاریخ میں انتہائی اہمیت حاصل ہے ۔

 سید ہاشمی ریفرنس لائبریری سے سید ظہور شاہ ہاشمی کی یادیں اور شہید صباہ دشتیاری کی محنت اور لگن شامل ہیں جسے کسی بھی صورت مسمار ہونے نہیں دیا جائے گا۔ میگا پراجیکٹس کے نام پر بلوچوں کو ہمیشہ سے دھوکہ دے کر انکی آبائی اور قومی جگہوں پر قبضہ کیا گیا انہیں اپنے ہی جگہوں سے بے دخل کر دیا گیا ہے کبھی گوادر کو باڑ لگاکر مقامی آبادی اور قریبی علاقوں سے دور رکھنے کی شازش کی جاتی ہے تو کبھی شاہراہوں اور میگا پراجیکٹس کے نام پر بلوچوں کو انکے علاقوں سے بے دخل کی جاتی ہے۔

 کراچی میں بلوچ اکثریتی علاقوں میں بلوچوں کو ہمیشہ سے تنگ کیا گیا ہے حالیہ ایکسپریس وے کی تعمیر کے نام پر ملیر سمیت بلوچ اکثریتی علاقوں میں بلوچوں کی آبادی اور تاریخی مقامات کو مسخ کی جاری ہے جسکو کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ آخر میں مرکزی ترجمان بلوچستان سمیت کراچی کی بلوچ عوام سے پر زور اپیل کرتی ہے کہ اپنی قیمتی اور تاریخی اثاثوں کو محفوظ رکھنے کے لئے باہر نکلے اور بھر پور مزاحمت کریں۔