شال(ہمگام نیوز) : شال میں مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی اور ایک بچہ جاں بحق ۔ ذرائع کے مطابق پیر کوشال کے علاقے سریاب مل میں صدام پھاٹک کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد یعقوب اسکی بیوی سکینہ اور ایک بچہ شایان جاں بحق ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد مسلح افراد فرارہوگئے ۔ لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔















