شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںشاہرگ خوست میں جاسوس موبائل ٹاور کو حملے میں تباہ کیا۔ بی...

شاہرگ خوست میں جاسوس موبائل ٹاور کو حملے میں تباہ کیا۔ بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جارہ کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں خوست کے مقام پر پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایماء پر قائم کیے گئے یوفون کمپنی کے ایک جاسوس ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم ماضی میں بھی کئی بار اس بات کو واضح کر چکے ہیں کہ مقبوضہ بلوچستان میں اس قسم کے ٹاورز پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچ آزادی پسندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے نصب کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز