بولان (ہمگام نیوز ) بولان کے علاقے شاہرگ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورس ایف سی کی چوکی پر آج صبح دس بجے کے قریب جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح دس بجے کے قریب مسلح افراد نے بولان کے علاقے شاہرگ میں پاکستانی فورس ایف سی کی چوکی پر جدید ہھتیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چوکی سمیت اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں ۔
زرائع کے مطابق حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔
علاقائی زرائع کے مطابق مزکورہ چوکی پر گزشتہ دو روز میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ مسلح افراد کی طرف سے حملہ کیا گیا ہے.
پرسوں رات اسی چوکی پر تقریباً آدھا گھنٹے تک دونوں اطراف سے مسلسل فائرنگ کی گئی تھی ۔
واضع رہے کہ پاکستانی فورسز پر مسلسل اس طرح کے حملے بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے کی گئی ہیں لیکن اب تک اس حملے کی زمہداری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
خیال رہے کہ بولان میں پچھلے کہی دہائیوں سے بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں پاکستانی فورسز کو مسلسل نشانہ بناتے رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں ۔