شستون(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بدھ یکم کی صبح قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی اور پولیس نے شستون (سروان) کے جہاد آباد علاقوں پر چھاپہ مار کر بلوچ شہریوں کے متعدد رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا۔   ان گھروں کے مکینوں کے مطابق: “بدھ کی رات فوجی اور میونسپل کے اہلکاروں نے اس شہر کے پراسیکیوٹر کے حکم سے سراوان کے جہاد آباد میں واقع حمزہ اسٹریٹ پر رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا۔ ہم گولمشادزہی قبیلے سے ہیں، جب ہم نے بتایا کہ ہمارے گھروں کو تباہ نہ کرو یہ ہمارے پشتینی جائیداد ہیں تو اہلکاروں نے ہم پر بندوق تان کر دور ہٹنے کو کہا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایران بلوچستان میں آباد کاروں کو لا کر آباد کرنے کے لیے مسلسل بلوچوں کے گھروں کو تباہ کرکے مسمار کر رہے ہیں گزشتہ دنوں چابہار میں بھی کئی بلوچ گدانوں کو بھی اسی طرح مسمار کرے قابض ایرانی آرمی نے وہاں پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔