Homeخبریںشمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

میران شاہ (ہمگام نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک 6 افراد جانبحق ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک اہلکاروں میں لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے بارے میں جاننے کیلئے تحقیقات کر رہی ہیں۔

Exit mobile version