شال (ہمگام نیوز )اطلاع کے مطابق بلوچستاں لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب ساڑھے 11 بجے کیچ کے علاقے شہرک میں پگونش کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ قریب سے حملے کی وجہ سے دشمن فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔