دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںشہید سرمچار حافظ عبداللہ عرف استال کو انکی شہادت پر خراج تحسین...

شہید سرمچار حافظ عبداللہ عرف استال کو انکی شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ تین مئی کو علی الصبح قابض فوج نے ضلع پنجگور پروم کے پہاڑی علاقے تولگ ءِ رُنگ میں ہمارے سرمچاروں کے ٹھکانوں پر آپریشن کا آغاز کیا اور سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں اور دشمن فوج کے درمیان ایک جھڑپ شروع ہوئی۔ دشمن فوج کی مدد کے لیے چار جنگی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنے کمانڈوز اتارے۔ سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی سے حملہ آور ہو کر دشمن فوج کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس دوران شکست خوردہ فوج نے مسلح ڈرون کا استعمال کر کے سرمچاروں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے گے جس کے نتیجے میں ایک سرمچار حافظ عبداللہ عرف استال شہید ہوا اور دیگر ساتھی سرمچار گھیرا توڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ شہید سرمچار حافظ عبداللہ عرف استال ولد غلام جان ساکن بناپ بلیدہ ایک سال سے تنظیم سے منسلک تھا۔ شہید انتہائی محنتی، جفاکش اور تعلیم یافتہ نوجوان تھا۔ انہوں نے مختصر مدت میں بلیدہ، بالگتر اور پروم کے محاذوں پر اپنی بہترین جنگی خدمات سرانجام دئیے۔

انہون نے مزید کہا کہ ہم شہید حافظ عبداللہ عرف استال کو خراج عقئدت پیش کرتے ہیں اور عزم کرتے ہیں ۔ ان کا مشن بلوچستان کی آزادی اورمنزل کے حصول تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز