شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںشہید فدا بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بلوچ قیادت چیلنجز...

شہید فدا بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بلوچ قیادت چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک پیچ پر یکجاہ ہو جائے۔ بی ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بی ایس او کے سابق سیکریٹری جنرل و جدید بلوچ قومی سیاست کے عظیم انقلابی رہنماء شہید فدا بلوچ کو انکی پینتیسویں برسی پر خراج عقیدت پیش کی ہے۔

ترجمان بی ایس او نے کہا ہے کہ میریوسف عزیز مگسی و دیگر اکابرین کی سیاسی نقش قدم پر چل کر شہید فدا بلوچ نے جدید انقلابی و قومی سیاست کے راستے متعین کیے۔ انتہائی نامسائب و مشکل حالات کے باوجود انہوں نے نظریاتی جدوجہد کا پرچم بلند کر کے اتحاد و اتفاق کا درس دیا۔ شہید فدا بلوچ نے بی ایس او میں ایک کارکن سے رہنماء تک ہمیشہ ایک مخلص سیاسی کارکن کا کردار ادا کیا۔

انھوں نے کہا ہے کہ شہید فدا نے طلباء سیاست کو نہ صرف جدید روش سے آشنا کیا بلکہ سیاسی کارکنان کے درمیان باہمی ہم آہنگی و قومی سوچ کو فروغ دیا۔ انہوں نے بلوچ سیاست میں حقیقی سیاسی قیادت کا کردار ادا کر کے یہ باور کرایا قومی یکمشتی و سیاسی اصولوں پر کاربند رہنا ہی بلوچ کاز کو منزل تک پہنچا سکتے ہیں۔ شہید فدا نے طلباء سیاست کو سطحی نعروں، منتشر کیفیت اور لفاظی سے نکال کر حقیقی . معنوں میں شعور و علم سے روشناس کیا جو کسی بھی سیاسی تحریک کے لازمی جز ہیں۔

ترجمان بی ایس او نے کہا ہے کہ موجود دور میں طلباء سیاست گروہ بندی، بے راہ روی اور غیر سیاسی رویوں کا شکار ہے جہاں اختلافات اور گفت و شنید ختم ہو چکے ہیں۔ جزبات اور سٹھی سوچ نے طلباء سیاست کو منتشر کر دیا ہے جبکہ کارکنان کو چند روایتی اور غیر سیاسی بیانیے کے تحت استعمال کیا جاتا ہے۔ باہمی احترام و سیاسی اختلافات جیسے عظیم روایتوں کو پس پشت ڈال کر صرف ایک دوسرے کو کمزور کرنے کیلئے توانائیاں خرچ کی جارہی ہیں۔

ترجمان بی ایس او نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں نہ صرف طلباء سیاست انتشار کا شکار ہے بلکہ ماس پارٹی پالنکس بھی منشتر ہے۔ ایک طرف بلوچ قوم پر ہونے والے زیادتی جبکہ دوسری جانب بین القوامی استعماری قوتوں کی بلوچ سرزمین پر بری نظریں ہیں۔ لہذا وقت کا تقاضہ ہے کہ بلوچ سیاسی قیادت دانشمندی کا مظاہرہ کر کے تمام تر چیلنجز . یکجاہ ہو جائے۔ نمٹنے کیلئے ایک پیج پر

ترجمان نے آخر میں بلوچ طلباء تنظیموں اور نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید فدا اور دیگر شہداء کے اتحاد، جدوجہد اور یکجہتی کے فلسفے کو اپنا کر ہی آخری فتح تک پہنچا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز