Homeخبریںشہید لیفٹیننٹ میران بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف

شہید لیفٹیننٹ میران بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچار لیفٹیننٹ میران بلوچ عرف شہداد ولد صالح محمد سکنہ تمپ گومازئی اکیس جون کو علالت کے بعد وفات پاکر شہید ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک نہایت محنتی، ہونہار سرمچار تھے۔ اپنی محنت، اور لگن کی وجہ سے وہ ساتھی سرمچاروں میں ایک اہم مقام رکھتے تھے۔ وہ تنظیم میں لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ دو ہزار آٹھ سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے آزادی کی مسلح جدوجہد میں شامل ہوئے۔ انہیں دو ہزار تیرہ کو گومازی میں نیٹ ورک کمانڈر کی ذمہ داریاں سونپی گئی۔ وہ دو ہزار سولہ تک اسی عہدے پر فائر رہے، مگر  بیماری کے سبب علاج کیلئے چلے گئے۔ دوہزار انیس کو انہیں کلبر کیمپ میں سیکنڈ کمانڈ کی ذمہ داریاں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید میران نے سیاجی، مزن بند، مشکے، کلبر، زامران، اور بلیدہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تنظیمی کارروائیوں میں حصہ لیا اور کئی محاذوں پر دشمن کے خلاف جنگیں لڑ کر مادر وطن کی دفاع میں اپنا فریضہ پورا کیا ہے۔ ان کی ناگہانی موت سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ بی ایل ایف انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ شہدا کا مشن منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔

Exit mobile version