شیراز(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز اتوار کو فجر کے وقت شیراز جیل میں ک ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جسے گزشتہ روز صبح شیراز جیل کے سولیٹری سیل میں منتقل کیا گیا تھا۔
اس بلوچ قیدی کی شناخت 33 سالہ نور احمد قلندرزہی ولد علی اکبر بتائی گئی ہے جو کہ ایرانشہر کا رہائشی بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نور احمد کو 2019 میں شیراز سے منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور تقریباً ایک سال قبل اسے عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔
گزشتہ صبح انہیں جنرل وارڈ سے جیل کے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا اور ان کے اہل خانہ کو آخری ملاقات کے لیے اس جیل میں بلایا گیا تھا۔