شیراز(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز اتوار کو فجر کے وقت شیراز کی عادل آباد جیل میں سزائے موت کے ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شیراز کی عادل آباد جیل میں سزائے موت پانے والے ایک بلوچ قیدی 30 سالہ یٰسین زین الدینی ولد ساکن سرباز بلوچستان کو پھانسی دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق یاسین کو شیراز میں منشیات سے متعلق الزامات کے تحت 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا اور شیراز کی عدالت میں سزائے موت سنائی گئی جبکہ اس شخص کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا گیا جہاں سپریم کورٹ نے بغیر کسی وکیل یا گواہ کے ان پر مقدمہ چلا کر انہیں سزائے موت سنائی۔