Homeخبریںطلباء احتجاج پر لاٹھی چارج غیر قانونی عمل ہے،سردار بہادر خان یونیورسٹی...

طلباء احتجاج پر لاٹھی چارج غیر قانونی عمل ہے،سردار بہادر خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف کارروائی کی جائے ،بی ایس او پجار

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے صوبائی ترجمان نے وومین یونیورسٹی میں نہتے طلباء کے احتجاج پہ لاٹھی چارج ایک غیر قانونی عمل ہے جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ، گزشتہ کئی برس سے وومن یونیورسٹی کو ایک تجربے گاہ کے طور پر چلایا جارہا ہے سابقہ وائس چانسلر نے غیر انتظامی لوگوں کے ایماء پر صوبے کے واحد وومین یونیورسٹی کو بربادی کی طرف لے گیا لیکن موجودہ وائس چانسلر جونئیر اور نااہل ہونے کے ساتھ نالائقی کے بھی حدود پار کرچکا ہے ۔

ترجمان نے کہا کے پولیس کے زریعے طالبات کو خوفزدہ کیا جارہا ہے ، طلبہ فیس ادا کرتے ہیں لیکن دو نمبری کرکے یہ انتظامیہ نا تو ان کے ڈگریوں کے معاملے میں کوئی پیش رفت دکھا رہا ہے نا ہی مزاکرات بلکے طلبہ اور ان کے والدین کو دھمکیاں دے کر اپنے حق اور 5 سالہ ڈگری سے دستبردار ہو جو طلبہ و والدین کے لیے انتہائی پریشان کن عمل ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ ہم گورنر بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہے کے فوری طور پر وائس چانسلر بہادر خان کو برطرف کیا جائے اور فارمیسی کے طلبہ کے مسلے کو فوری حل کیا جائے ۔

Exit mobile version