Saturday, July 6, 2024
Homeخبریںعبدالباسط کو شہید کرنیکا واقعہ ناقابل برداشت ہے. ریاستی ادارے اس واقعے...

عبدالباسط کو شہید کرنیکا واقعہ ناقابل برداشت ہے. ریاستی ادارے اس واقعے پر ڈیوائڈ اینڈ رول کا کھیل رہے ہیں۔ صبغت اللہ

شال (ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء صبغت عبدالحق بلوچ نے سماجی رابطے کی ماہیکرو بلاگنگ ساہٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏پنجگور میں ایک بلوچ خاتون کو زخمی کرکے اس کے شوہر عبدالباسط کو شہید کیا جاتا ہے بلوچ سرزمین پر یہ واقعہ انتہائی ناقابل برداشت ہے، دوسری طرف ریاستی اداروں کی طرف سے بلوچ سرزمین پر ڈیوائڈ اینڈ رول کے پرانے فلسفے کو لیکر خطرناک گیم کی کوشش ہورہی ہے، سرزمین چاہے خاران ہو یا پنجگور بلوچ سرزمین ہے اور بلوچ سرزمین پر کہیں پر بھی کوئی واقعہ ہو تو بلوچ ہی متاثر ہے، ادارے چاہے جتنی کوشش کریں بلوچ سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہیکہ عید کے دن کوئٹہ، تربت اور خاران میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ایک ساتھ ریلیاں ہو رہی ہیں، اسکا مطلب یہ ہیکہ بلوچ چاہے خاران میں ہے کوئٹہ میں ہے یا تربت و پنجگور میں ہے وہ لاپتہ یا شہید ہو رہا ہے، خاران کی بہن زخمی ہوکر ہسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں ہے، تربت کی بہن شہید و بیٹی زخمی ہوئی، مشکے کی بہن ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہے،

یہی بلوچ سرزمین کا مشترکہ درد ہے اور اسی مشترکہ درد کی وجہ سے بلوچ سرزمین کا ہر فرد اپنے دوسرے بہن بھائیوں کا درد اچھی طرح سمجھتا اور محسوس کرتا ہے،

یہ بھی پڑھیں

فیچرز