شال (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سوشل میڈیا پر شائع کردہ ایک بیان کے مطابق عبدالطیف بنگلزئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیئے ہیں انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ عبدالطیف بنگلزئی ولد بابو سفر خان 19 ستمبر 2023 کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ کابو سے مستونگ آرہے تھے کہ کابو ایف سی چیک پوسٹ پر فورسز نے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور اب تک انہیں عبدالطیف کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیاجارہا ہے جسکی وجہ سے خاندان پریشان ہے ۔
وی بی ایم پی کے چیئرمین نے کہاہے کہ تنظیمی سطح پر عبدالطیف کے اہلخانہ کو یقین دھانی کرائی گئی کہ انکے کیس کو کمیشن اور حکومت کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کےلیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عبدالطیف بنگلزئی پر الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اگر بےقصور ہے تو فوری طور پر رہا کرکے انکے خاندان کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔