برلن (ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ جرمنی برانچ کے گزشتہ کمیونیکیشن آفیسر عامر محسن بلوچ کی انتقال کے بعد جرمنی برانچ کے اس خالی نشست کیلئے گزشتہ دن الیکشن پروسز کیلئے اکسٹرنل ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ عبید بلوچ کی سربراہی میں الیکشن میٹنگ بلائی گئی جس میں سنگت عبدالوحید بلوچ بلا مقابلہ جرمنی برانچ کے نئے کمیونیکیشن آفیسر چُنے گئے ۔
اس موقع پر سنگت عبدالوحید بلوچ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مرحوم عامر محسن کی طرح پارٹی کی ترقی کیلئے اپنے اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔
یاد رہے کہ فری بلوچستان موومنٹ جرمنی برانچ کے آرگنائزر عبدالواجد بلوچ، پریس آفیسر فارس بلوچ اور کمیونیکیشن آفیسر سنگت عبدالوحید بلوچ ہیں ۔