یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںعراق میں کردستان ورکرز پارٹی پر ترک ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک

عراق میں کردستان ورکرز پارٹی پر ترک ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک

اردبیل ( ہمگام نیوز ) عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں انسداد دہشت گردی سروس حکام کا کہنا ہے ملک کے شمالی صوبے سلیمانیہ میں ایک ترک ڈرون حملے میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

ضلع شربازر کے میئر شاہو عثمان نے بتایا کہ جب ڈرون حملہ ہوا تو پانچ افراد ضلع میں اپنی گاڑی میں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی پر 10 منٹ کے اندر دو بار حملہ کیا گیا۔

عراق اور شام میں سرگرم پی کے کے اور پیپلز پروٹیکشن یونٹ [وائی پی جی] نامی شامی کرد ملیشیا کے جنگجوؤں کو انقرہ دہشت گردوں سمجھتا ہے اور ان کے خلاف ترکی کی ایک طویل مہم جاری ہے۔

ترکی، شمالی عراق میں باقاعدگی سے مخلتف اہداف پر فضائی حملے کرتا ہے اور عراقی سرزمین پر اس نے درجنوں چوکیاں قائم کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز