Homeخبریںعید کے روز کوئٹہ اور کراچی میں مظاہرے کیے جائیں گے: نصراللہ...

عید کے روز کوئٹہ اور کراچی میں مظاہرے کیے جائیں گے: نصراللہ بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لاپتا اور شہداء کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصرللہ بلوچ نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے تنظیم انکے اہلخانہ کے ساتھ عید کے روز کوئٹہ اور کراچی میں مظاہرہ کرے گی۔

انکے مطابق عید الاضحٰی کے روز لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب پر سہ پہر تین بجے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے۔

انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں اور طلبہ تنظیموں سمیت تمام مکاتبِ فکر کے لوگوں سے مظاہرے میں شرکت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ لاپتا افراد کے اہلخانہ کی آواز بنیں اور جبری گمشدیوں کے روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔

نصراللہ بلوچ نے مزید کہا کہ اسیر ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبراً گمشدگی کو چودہ سال مکمل ہونے پر عید الاضحٰی کے روز شام چار بجے کراچی آرٹ کونسل سے پریس کلب تک بھی ایک احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے۔

انہوں نے اہلِ کراچی سے اپیل کی کہ وہ اس ریلی میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

Exit mobile version