غزہ(ہمگام نیوز) غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین [انروا] کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا ہے جس میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ایجنسی کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے بتایا “انروا کے غزہ میں موجود مرکزی دفاتر کی حفاظتی دیوار کے قریب ایک بم دھماکا ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں کوئی مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔”

غزہ کے سیکیورٹی حکام نے بھی بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں دو دیسی ساختہ بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں سے ایک انروا کے دفتر کے باہر اور ایک شہر میں دوسرے مقام پر، ان دونوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ واقعہ رام اللہ میں قائم فلسطینی کابینہ کے ممبران کی جانب سے غزہ کے دورے سے کچھ گھنٹے قبل ہی پیش آیا ہے۔ ایسے دھماکے غزہ میں روز مرہ کی بنیاد پر ہوتے رہتے ہیں اور ان میں عوامی مقامات، گھروں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔”