فاریاب (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر رودبار زمین میں واقع فاریاب علاقے جج ایمان محمدی نے سات ملزمان کو “دوسروں کی جائیداد خریدنے” کے جرم میں 74 کوڑوں کی سزا سنائی ۔

 فاریاب کے عدالت کے سربراہ نے اس حوالے سے کہا: “35 مالداروں کی شکایت کے بعد انہیں مالداروں کی مویشی چوری کرنے جرم میں انہیں گرفتار کرکے انہیں عدالت نے کوڑے مارنے کی سزا سنائی ہے ۔ جبکہ

کرمان کے جنوب میں ایک مویشی چوری کرنے والے گروہ کی نشاندہی کی گئی اور سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اس گروہ کے تین ارکان مویشی چوری کرنے کے بعد بیچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں اسی وقت گرفتار کیا گیا ۔ جو کہ سب کے سب قصاب تھے ۔

 ایمان محمدی نے مزید کہا: اس کیس کے ملزمان کو 45 ماہ قید اور 74 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔ مزید برآں، اضافی سزا کے طور پر، تین قصابوں کے کاروباری لائسنس کو منسوخ کیا گیا ہے اور ان پر تاحیات قصائی کے پیشے میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی اور انہیں فنی اور پیشہ ورانہ تنظیم میں نیا پیشہ سیکھنے کی ضرورت ہے ۔

 واضح رہے کہ کوڑے مارنا ان صورتوں میں سے ایک ہے جو انسانی وقار کے اصول کی نفی کرتا ہے۔ شہری اور سیاسی حقوق کا بین الاقوامی کنونشن واضح طور پر غیر انسانی اور توہین آمیز سزاؤں کے استعمال کی ممانعت کرتا ہے، لیکن ایران ملکی اور بین الاقوامی مطالبات کی پرواہ کیے بغیر ایسی سزاؤں کو جاری اور نافذ کرتا رہتا ہے۔