سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
HomeFBMفری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈز برانچ کی جانب سے شہدائے دزاپ ذاھدان اور...

فری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈز برانچ کی جانب سے شہدائے دزاپ ذاھدان اور خونی جمعہ کی دوسری برسی کے موقع پر دی ہیگ میں احتجاجی مظاہرہ

دی ہیگ (ہمگام نیوز) 30 ستمبر 2024: فری بلوچستان موومنٹ (ایف بی ایم) نیدرلینڈز برانچ نے شہدائے دزاپ خونی جمعہ(
( زاہدان نسل کشی) کی دوسری برسی کی مناسبت سے نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔ اس احتجاج کا مقصد بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ایرانی قابض ریاست کی بربریت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا تھا۔

احتجاجی مظاہرہ دوپہر 2:00 بجے شروع ہوا اور ایک گھنٹے بعد 3:00 بجے اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران فری بلوچستان موومنٹ کے ارکان اور شرکاء نے ایرانی حکومت کے جبر و استبداد اور بلوچ عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف پرجوش نعرے بازی کی۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور اس کے خلاف اقدامات اٹھائے۔

ایف بی ایم کے ممبران نے احتجاج کے دوران اپنے خطاب میں کہا، “آج ہم شہدائے دزاپ کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان کے مقصد کو زندہ رکھنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ بلوچ عوام اپنی آزادی اور حقوق کی جدوجہد میں ایرانی قابض ریاست کے ظلم و ستم کے خلاف ہمیشہ سینہ سپر رہیں گے۔”

فری بلوچستان موومنٹ نیدرلینڈز برانچ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور بلوچ عوام کے حق آزادی کی حمایت کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز