لائیڈن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ (نیڈرلیڈ برانچ) بلوچ شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد میں 13 نومبر کو یومِ شہدائے بلوچستان کے موقع پر ایک تعزیتی پروگرام منعقد کر رہی ہے۔
یہ تقریب بدھ کے روز شام پانچ بجے لائیڈن شہر ، نیڈرلیڈ میں منعقد ہوگی، جس میں بلوچستان کے ان بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اپنے حقوق اور آزادی کی جدوجہد کو زندہ رکھا۔
فری بلوچستان موومنٹ اس تقریب میں بلوچ قوم، ہمدردوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو شرکت کی دعوت دیتی ہے تاکہ وہ اس موقع پر شریک ہو کر بلوچستان کے عظیم شہداء کی قربانیوں کو یاد کریں اور بلوچستان کی آزادی کی تحریک کے لیے اپنے عزم کو مزید پختہ کریں۔
یہ پروگرام ان شہداء کو یاد کرنے اور ان کے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے عزم کو دہرائے گا۔