لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ یوکے برانچ نے مرکزی کال پر یورپ بھر میں ستائیس مارچ کے مناسبت سے برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں ستائیس مارچ کو ایک احتجاجی پروگرام کا علان کیا ہے۔

ایف بی ایم یوکے برانچ نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ لیاگیا کہ 27 مارچ یوم قبضے کی حوالے سے احتجاج برطانوی وزیر اعظم کے سرکاری رہائشگاہ کے سامنے منعقد کیا جائے گا اور اس دوران عوامی اگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

۲۷ مارچ ۱۹۴۷ کو بلوچستان کے مشرقی حصے پر پاکستان نے باالجبر اور غیر قانونی قبضہ کیا اور بلوچ قوم ہر سال اس دن بلوچستان بھر اور بیرونی ممالک میں احتجاج اور آگاہی مہم کے زریعے دُنیا کو بلوچستان میں پاکستان کی ریاستی دہشتگری اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے بار آگاہی دیتا ہے۔

فری بلوچستان موومنٹ یوکے برانچ کی جانب سے احتجاج دن ۱ بجے سے ۳ بجے تک وزیر اعظم کے گھر کے سامنے 10 Downing Street میں ہوگی۔

ایف بی ایم یوکے برانچ نے برطانیہ میں مقیم بلوچوں سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا یہ ہماری مشترکہ زمہ داری ہے کہ بلوچستان پر ہونے والے جبر، مظالم اور ریاستی بربریت کو دُنیا کے سامنے عیاں کرکے بین الاقوامی اداروں اور میڈیا کو بلوچستان کی مسئلہ پر بات کرنے پر قائل کریں۔