واشنگٹن (ہمگام نیوز) تیس اگست کو جبری گمشدگیوں کے کے عالمی دن کے موقع پر فری بلوچستان موومنٹ یو ایس اے برانچ کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے میں بلوچستان کے طول و عرض میں پاکستانی و ایرانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں ہزاروں بلوچ سیاسی و سماجی کارکنان کو لاپتہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں یہ ضرور یاد رہے کہ ایران و پاکستان کی عقوبت خانوں میں آج بھی بلوچ فرزندان وطن غیر انسانی سزاؤں کا سامنا کررہے ہیں۔
اس مظاہرے میں بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر وحید بلوچ سمیت ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے معروف بلوچ دانشور واجہ حسین بر اور ایف بی ایم کے کارکنان ھادی بلوچ اور مھدی بلوچ سمیت دیگر دوستوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ قابض پاکستان و ایرانی ریاستوں کی طرف سے بلوچوں کی قومی بنیادوں پر نسل کشی کا سلسلہ قبضے کے روز اول سے جاری و ساری ہے۔اور وقتا فوقتا بلوچ قومی جماعتیں اس پر آواز اٹھاتی رہی ہیں روز اوئل سے اب تک بلوچ آزادی پسند پارٹیاں باقاعدہ ایرانی و پاکستانی ظلم و جبر اور بلوچ قومی نسل کشی کے خلاف اپنی صدا بلند کرتے آئے ہیں۔