زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز بدھ کو فجر کے وقت ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر قائم شہر جیل کے اہلکاروں نے عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ قیدی کی شناخت 41 سالہ نجیب اللہ دہمردہ ولد حبیب اللہ ساکن گلستان کو ایران کے علاقے قائم شہر کی جیل میں پھانسی دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق نجیب اللہ کو 16 ستمبر 2017 کو زاہدان سے منشیات سے متعلق الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی عدالت میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ نجیب اللہ کی سزائے موت پر ان کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کے بغیر ہی عملدرآمد کر دیا گیا تھا۔