منو جان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز منگل کی شام بلوچستان کے علاقے رودبار میں منوجان چوراہے پر تعینات قابض ایرانی مرصاد فورسز کی چلتی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جانبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ اور دو افغان شہر شہید ہوگئے ۔

فائرنگ میں شہید ہونے والوں میں سے 23 سالہ سعید ناروہی ولد جمعہ ساکن بنپور کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ گاڑی کا مالک ہے ۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک افغان شہریوں کی شناخت اور اس کار میں سوار دیگر افراد کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 رپورٹ کے مطابق منوجان موڑ پر تعینات مرصاد فورسز نے غیر ملکی شہریوں کو لے جانے والی سمند کار کے ٹائر پنکچر کر دیے جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور دو افغان مسافر جاں بحق ہو گئے۔