سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات کو قابض پاکستانی فوج نے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں واقع شمسر کے علاقوں پر اپنے میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا۔
قابض پاکستانی فوج نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپنی سرزمین پر ایران کے حالیہ حملے کے بدلے میں اس نے ایرانی سرزمین پر بلوچ آزادی پسند گروپوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ اس حملے میں اس نے ایران کے اندر میزائل اور ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے بلوچ آزادی پسند گروپوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
موصولہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ آج صبح، میزائل اور ڈرون سراوان شہر میں گرے، جن میں سے اکثر کچھ رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا۔ تاہم ابھی تک جانی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔