Homeخبریںقلات، زمین کے تنازعہ پر دو گرہوں میں تصادم ،خواتین سمیت 12...

قلات، زمین کے تنازعہ پر دو گرہوں میں تصادم ،خواتین سمیت 12 افراد زخمی

قلات ( ہمگام نیوز) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق قلات میں زمین کے تنازعہ پر ایک ہی قبیلے کے دوگرہوں میں تصادم کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق قلات کے علاقے کپوتو سیخامون میں زمین کے تنازعے پرعمرانی قبیلہ کے دو شاخوں میں تصادم کے نتیجے میں ڈنڈوں اور چاقوہوں کا دونوں طرف سے آزادانہ استعمال کیا گیا۔

واقعے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں اطلاع ملتے ہی شدید 8زخمیوں کو جن میں امام دین عبدالستار احمد رضاء منظور احمد محمد صالح محمدکریم محمدجان اور نادر علی کو ڈسٹرکٹ اسپتال قلات منتقل کردیاگیا۔طبی امداد کے بعد تمام شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیاگیا مزید تفتیش قلات لیویز کررہی ہے۔

Exit mobile version