Homeخبریںقلات جوہان میں قتل کیے گئے تمام مظلوم بلوچوں کے خون کا...

قلات جوہان میں قتل کیے گئے تمام مظلوم بلوچوں کے خون کا حساب لیا جائے گا، بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے حب میں پاکستانی صدر کے بیٹے کے کانوائے پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پرا ین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے کے کانوائے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملوں کا مقصدبلوچ دشمنوں پر یہ واضع کرنا کہ بلوچ لبریشن آرمی بلوچ عوام پر ہونے والے ہر ظلم کا حساب لے گی فورسز کے جرائم میں شامل کسی بھی شخصیت گروہ یا پارٹی کو مجرم مان کر اسکے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جائے گا قلات جوہان میں قتل کیے گئے تمام مظلوم بلوچوں کے خون کا حساب لیا جائے گا اس موقع پر ہم ان تمام لوگوں پر یہ واضع کرنا چاہتے ہیں جو پس پردہ فورسز کے جنگی جرائم میں شریک ہیں یا انکی حمایت کررہے ہیں ان کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ دشمن کے صف میں کھڑے ہیں وہ قوم دشمن ہیں جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اس موقع پر تمام سرمایہ کاروں و غیر ملکی کمپنیوں کو خبردارکرنا چاہتے ہیں کہ وہ ریاست سے مل کر بلوچوں کے منشاءکے خلاف کسی بھی طرح کے استحصالی منصوبوں کا حصہ نہ بنیں بصورت دیگر ان پر حملوں کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Exit mobile version