قلات (ہمگام نیوز) نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری حمایت یافتہ قبائلی رہنماء سردار اسد خان شاہوانی پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بعد نمازِ عید قلات کے علاقے شیخڑی میں سرکاری حمایت یافتہ قبائلی رہنماء سردار اسد خان شہوانی پر اندھا دندھ فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جب کہ سردار اسد خان شہوانی شدید زخمی ہوگیا ہے، سردار شہوانی پر تین گولیاں لگی ہیں جسے فوری طور پر کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔

انکے قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ سردار اسد خان شہوانی اپنے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے قبرستان کی جانب جارہے تھے کہ راستے پر گھات لگائے مسلح پر افراد نے اس پر فائر کھول دی۔

سکاری حمایت یافتہ قبائلی رہنماء سردار اسد خان شہوانی پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی منسلک ہیں تاہم آخری اطلاعات تک ان پر حملے کے محرکات معلوم نہ ہو سکے۔