قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قلات سے تعلق رکھنے والا ایک بلوچ فرزند ایف سی اور سی ٹی ڈی کی حراست کے بعد لوکل پولیس کی تحویل میں شہید ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے شخص کی شناخت عبدالعلیم ولد غلام محمد سکنہ خزینہ قلات کے نام سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص کو چند ماہ قبل علاقے سے قابض ایف سی نگ اغواء کیا اور بعد میں سی ٹی ڈی کے حوالے کیا تھا۔ بعدازاں سی ٹی ڈی نے اسے پولیس کے حوالے کیا جہاں پولیس کی تحویل میں چند روز قبل وہ مبینہ طور پر وفات پا گئے۔
ذرائع کے مطابق قابض فورسز نے دوران گمشدگی عبدالعلیم کو شدید جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستانی فورسز اس طرح کی ناروا پالیسی پر ہمیشہ سے عمل پیرہ رہے ہیں۔ اکثر بلوچ نوجوانوں کو جبراً گمشدہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد یا سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں شہید کرواتے ہیں یا پھر نیم مردہ حالت میں چھوڑ دیتے ہیں یا پھر پولیس کے حوالے کرتے ہیں۔